منور ایئر کنڈیشننگ ٹائل (سولر ٹائل) کیا ہے؟

منور ایئر کنڈیشننگ ٹائل 1996 میں ایجاد ہوئی۔ پروفیسر منور احمد ملک کی یہ حیران کن ایجاد کو بہت پذیرائی ملی۔ اسے MAT  اور سولر ٹائل کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اس ٹائل کی خوبی یہ ہے کہ چھتوں پر لگانے سے یہ شدید گرمی میں کمروں کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور سردیوں میں کمروں کو گرم رکھتی ہے۔ دوہری خوبیوں کی حامل یہ ٹائل واٹر پروفنگ کا کام بھی کرتی اور لائف ٹائم گارنٹی کے ساتھ ہزاروں کسٹمرز کا اعتماد حاصل کر چکی ہے۔

منور ایئر کنڈیشنگ ٹائل چھتوں پر لگانے سے بجلی کی یقینی بچت ہوتی ہے اور گرمیوں میں ایئر کنڈیشنگ چلانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی اور سیلنگ فین ٹھنڈی ہوا دیتے ہیں۔ موجودہ دور میں جب ملک بھر میں انرجی کا بحران ہے اور بجلی بہت مہنگی ہے، ایسے میں منور ایئر کنڈیشننگ ٹائل بچت اور سہولت کے ساتھ ایک قابل بھروسہ پروڈکٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *