سولر چپس یا ٹھنڈی چپس کیا ہے؟

سولر چپس جسے ٹھنڈی چپس بھی کہا جاتا ہے۔ پروفیسر منور احمد کی ایجاد ہے۔ پروفیسر منور احمد ملک نے 1996 میں جب سولر ایئر کنڈیشننگ ٹائل ایجاد تو یہ گرمیوں میں کمرے ٹھنڈے رکھنے اور سردیوں میں گرم رکھنے کے لیے بہت کامیاب رہی۔ تاہم کچھ کسٹمرز کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں صرف ایسی پروڈکٹ چاہئے جو گرمیوں کام کرے اور کمروں کو ٹھنڈا رکھے۔ اس ضرورت اور مطالبے پر پروفیسر منور احمد ملک نے سولر چپس کا فارمولا تیار کیا اور اسے بھی خوب پذیرائی ملی۔ سولر چپس عام چپس کی طرح چھتوں پر لگائی جاسکتی ہے۔ یہ شدید گرمی میں بھی کمروں کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور لائف ٹائم واٹر پروفنگ بھی کرتی ہے۔ سولر چپس یا ٹھنڈی چپس چھتوں پر لگانے سے بجلی کی یقینی بچت ہوتی ہے اور گرمیوں میں ایئر کنڈیشنگ چلانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی اور سیلنگ فین ٹھنڈی ہوا دیتے ہیں۔ موجودہ دور میں جب ملک بھر میں انرجی کا بحران ہے اور بجلی بہت مہنگی ہے، ایسے میں سولر چپس بچت اور سہولت کے ساتھ ایک قابل بھروسہ پروڈکٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *