سولر کوٹنگ یا سولر روف کوٹنگ کیا ہے؟سولر کوٹنگسولر کوٹنگ یا سولر روف کوٹنگ کیا ہے؟

پروفیسر منور احمد ملک نے 1996 میں منور ایئر کنڈیشننگ ٹائل ایجاد کی۔ اس کے بعد اس سولر چپس کا فارمولا متعارف کروایا گیا۔ پھر صارفین کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سولر کوٹنگ متعارف کروائی گئی۔ سولر کوٹنگ گرمیوں میں کمروں میں ٹھنڈا رکھنے کے لیے سستی ترین ٹریٹمنٹ ہے۔ اسے چھتوں پر لگانا انتہائی آسان ہے۔ یہ عام پینٹ کی طرح برش کے ساتھ ہر قسم کی چھت پر آسانی سے لگائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ گھر کی بیرونی دیواروں پر لگانے سے باہر سے دھوپ کی تپش کو مؤثر طریقے سے روکتی ہے۔ سولر کوٹنگ بھی دیگر پروڈکٹس کی طرح ہیٹ پروفنگ کے ساتھ ساتھ واٹر پروفنگ کا کام کرتی ہے۔

سولر کوٹنگ چھتوں پر لگانے سے بجلی کی یقینی بچت ہوتی ہے اور گرمیوں میں ایئر کنڈیشنگ چلانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی اور سیلنگ فین ٹھنڈی ہوا دیتے ہیں۔ موجودہ دور میں جب ملک بھر میں انرجی کا بحران ہے اور بجلی بہت مہنگی ہے، ایسے سولر کوٹنگ بچت اور سہولت کے ساتھ ایک قابل بھروسہ پروڈکٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *